دہانی کو سری لنکا کا ویزا مل گیا، آج روانہ ہوں گے

ایشیاکپ: دہانی کو سری لنکا کا ویزا مل گیا، آج روانہ ہوں گے

ایشیا کپ 2023 کے بقیہ میچز کےلیے قومی ٹیم کے فاسٹ بولر شاہنواز دہانی کو سری لنکا کا ویزا مل گیا۔ وہ آج رات کولمبو روانہ ہوں گے۔

روانگی سے قبل فاسٹ بولر شاہنواز دہانی نے نیشنل اسٹیڈیم کرکٹ ایرینا میں بھرپور ٹریننگ کی۔

شاہنواز دہانی کل پاکستان ٹیم کو کولمبو میں جوائن کرلیں گے، وہ ایشیا کپ کے فائنل کےلیے ٹیم کو دستیاب ہوں گے۔

فاسٹ بولر نے حنیف محمد ہائی پرفارمنس سینٹر کراچی میں بھرپور پریکٹس کی۔

خیال رہے کہ پاکستانی فاسٹ بولنگ ڈپارٹمنٹ میں انجری مسائل کی وجہ سے نسیم شاہ ٹورنامنٹ سے باہر ہوگئے جبکہ حارث رؤف کی بھی بقیہ میچز میں شرکت مشکوک ہے۔ 

نسیم شاہ کی جگہ پر زمان خان کو پہلے ہی ٹیم  میں شامل کیا جاچکا ہے جبکہ شاہ نواز دہانی کو بطور ریزرو کھلاڑی ایشیاء کپ کےلیے سری لنکا طلب کیا گیا ہے۔



اپنی رائے کا اظہار کریں