مراکش میں زلزلے سے اموات کی تعداد 2946 ہوگئی

فوٹو بشکریہ عرب میڈیا
فوٹو بشکریہ عرب میڈیا

مراکش میں زلزلے سے اموات کی تعداد 2 ہزار 946 ہوگئی جبکہ زخمیوں کی تعداد 5 ہزار 674 ہے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق زلزلے سے متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں جاری ہیں جبکہ اسپتالوں میں بھی زخمیوں کا علاج کیا جارہا ہے۔

انٹرنیشنل فیڈریشن آف ریڈ کراس نے مراکش کے لیے 112ملین ڈالر ہنگامی امداد کی اپیل بھی کی ہے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق مراکش نے اب تک چین، اسپین، برطانیہ، متحدہ عرب امارات اور قطر کی امدادی پیشکش قبول کی ہیں۔

واضح رہے کہ مراکش میں گزشتہ جمعے کی شب 6.8 شدت کا زلزلہ آیا تھا۔



اپنی رائے کا اظہار کریں