ڈاکٹر یاسمین راشد کی علاج کیلئے درخواست منظور

فائل فوٹو
فائل فوٹو

انسداد دہشتگردی عدالت لاہور نے تحریک انصاف کی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد کی کینسر کے علاج کے لیے درخواست منظور کرلی۔

یاسمین راشد نے سروسز اسپتال میں کینسر کے ٹیسٹ کرانے کی اجازت مانگی تھی جس پر عدالت نے جیل حکام کو ان کے سروسز اسپتال سے کینسر ٹیسٹ کرانے کا حکم دے دیا۔

اس حوالے سے عدالت کی جانب سے کہا گیا کہ جیل حکام یاسمین راشد کو اسپتال میں کینسر ٹیسٹ کے لیے لے کر جائیں۔

واضح رہے کہ ڈاکٹر یاسمین راشد 9 مئی کے جلاؤ گھیراؤ کے مقدمات میں جیل میں ہیں۔

علاوہ ازیں 9 مئی کو شیرپاؤ پُل پر اداروں کے خلاف تقریر اور جلاؤ گھیراؤ کے کیس میں عدالت نے یاسمین راشد کو 14 روز کےجوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا۔

پولیس نے 5 روزہ جسمانی ریمانڈ کے بعد ڈاکٹر یاسمین راشد کو عدالت میں پیش کیا تھا۔

انسداد دہشت گردی عدالت کی جج عبہر گل خان نے اس کیس کی سماعت کی۔



اپنی رائے کا اظہار کریں