پاکستان کا ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

ایشیا کپ: پاکستان کا ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

ایشیاکپ سپر فور مرحلے کے اہم میچ میں پاکستان ٹیم 9 رنز پر پہلی وکٹ سے محروم ہوگئی۔ 

کولمبو کے پریما داسا کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے اس میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔

پاکستانی اوپنرز نے ایک مرتبہ پھر دفاعی حکمت عملی کے ساتھ اننگز کا آغاز کیا، تاہم سری لنکن بولر پرامود مدوشن پاکستانی دفاعی حکمت عملی توڑے میں کامیاب رہے اور 9 کے مجموعے پر 4 رنز بنانے والے فخر زمان کو کلین بولڈ کردیا۔

ٹاس کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا کہنا تھا کہ زیادہ سےزیادہ رنزبناکرسری لنکا پر دباؤ بڑھائیں گے۔

کولمبو: سعود شکیل اور امام الحق پلیئنگ الیون کا حصہ نہیں ہیں انکی جگہ پر فخر زمان اور عبداللّٰہ شفیق کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

اس موقع پر سری لنکن کپتان داسن شناکا کا کہنا تھا کہ اگر ٹاس جیت جاتے تو پہلے بولنگ ہی کرتے۔ 

انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہمیں اپنے اسپنرز پر بھروسہ ہے، وہ کنڈیشنز سے فائدہ اٹھائیں گے۔

سری لنکا کے خلاف میچ کے لیے قومی ٹیم کپتان بابر اعظم، نائب کپتان شاداب خان، فخر زمان، عبداللّٰہ شفیق، محمد رضوان، محمد حارث، افتخار احمد، محمد نواز، شاہین شاہ آفریدی، محمد وسیم جونیئر اور زمان خان پر مشتمل ہے۔

خیال رہے کہ قومی ٹیم میں گزشتہ رات اعلان کردہ اسکواڈ میں تبدیلی کردی گئی ہے، جہاں سعود شکیل کو ٹیم میں شامل کیے جانے کے بعد دوبارہ ڈراپ کردیا گیا۔ 

دوسری جانب آرام کی غرض سے باہر کیے جانے والے فخر زمان پھر پلیئنگ الیون کا حصہ بن گئے جبکہ امام الحق بھی طبیعت کی خرابی کے باعث میچ نہیں کھیل رہے۔

سری لنکن ٹیم کپتان داسن شناکا، پاتھم نسانکا، کوشل پریرا، کوشل مینڈس، سدیرا سمارا وکراما، چریتھ اسالانکا، دھننجیا ڈی سلوا، دیموتھ ویلالاگے، مہیش تھیکشنا، پرامود مدوشن اور متھیشا پتھیرانا شامل ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان کو ایشیا کپ 2023 کے فائنل میں پہنچنے کےلیے سری لنکا کے خلاف کامیابی درکار ہے۔ میچ میں شکست یا پھر میچ بارش کی نذر ہونے کی صورت میں پاکستان ٹیم ایونٹ سے باہر ہوجائے گی۔



اپنی رائے کا اظہار کریں