کراچی، پیٹرول پمپ پر ڈاکوؤں کی لوٹ مار، فائرنگ سے ملازم جاں بحق

فائل فوٹو
فائل فوٹو

کراچی کے کورنگی انڈسٹریل ایریا میں پیٹرول پمپ پر لوٹ مار کے دوران ڈاکوؤں کی فائرنگ سے ایک ملازم جاں بحق اور دوسرا زخمی ہوگیا۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ واردات کورنگی میں گودام چورنگی پر واقع پمپ پر ہوئی۔

پولیس ذرائع کے مطابق فائرنگ سے جاں بحق 25 سالہ نوجوان ناصر اور زخمی اشفاق پیٹرول پمپ کے ملازم ہیں۔ 

پولیس کے مطابق جاں بحق ناصر کی لاش اور زخمی اشفاق کو جناح اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔



اپنی رائے کا اظہار کریں