مالی بحران یا انتظامی معاملات، پی آئی اے کی 7 پروازیں منسوخ، متعدد میں رد و بدل

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن (پی آئی اے) کا مالی بحران وجہ ہے یا انتظامی معاملات ہیں کہ پی آئی اے کی 7 اندرونِ ملک پروازیں منسوخ کر دی گئیں جبکہ متعدد پروازوں کی آمد و رفت میں رد و بدل کیا گیا ہے۔

کراچی ایئر پورٹ کے شیڈول کے مطابق کراچی سے بہاولپور آنے اور جانے والی پی آئی اے کی پروازیں پی کے 588 اور پی کے 589 منسوخ کر دی گئی ہیں۔

کراچی سے لاہور کی پروازیں پی کے 302 اور پی کے 303 منسوخ کی گئی ہیں۔

کراچی سے اسلام آباد کے لیے پرواز 368 میں 3 گھنٹے کی تاخیر ظاہر کی جا رہی ہے۔

کراچی سے لاہور کی پرواز پی کے 304 میں ساڑھے 8 گھنٹے کی تاخیر ظاہر کی جا رہی ہے۔

کراچی سے رحیم یار خان کی اپ اینڈ ڈاؤن کی پروازیں پی کے 582 اور پی کے 583 منسوخ کر دی گئی ہیں۔

کراچی سے سکھر کی پرواز پی کے 536 مقررہ وقت سے 45 منٹ ایڈوانس کی گئی ہے۔

کراچی سے ملتان کی پرواز پی کے 330 میں سوا 2 گھنٹے جبکہ دبئی کے لیے پی کے 213 میں 2 گھنٹے تاخیر کی گئی ہے۔

اسلام آباد سے کراچی کے لیے پی کے 301 منسوخ کی گئی ہے۔

اسلام آباد سے ریاض کے لیے پی کے 753 میں 3 گھنٹے کی تاخیر کی گئی ہے۔

لاہور سے کراچی کے لیے پرواز پی کے 305 میں ڈھائی گھنٹے کی تاخیر کی گئی ہے۔



اپنی رائے کا اظہار کریں