آج تو ہم ہار گئے ہیں لیکن ایک دن جیتیں گے، مومن ثاقب

اسکرین گریب
اسکرین گریب

پاکستانی کرکٹ ٹیم کا حوصلہ بڑھانے ایشیا کپ 2023 کے سلسلے میں سری لنکا میں موجود یوٹیوبر اور اداکار مومن ثاقب  نے ٹورنامنٹ میں پاکستان کی شکست کے بعد ٹیم پر تنقید کرنے والوں کے نام ویڈیو جاری کرتے ہوئے کہا کہ آج تو ہم ہار گئے ہیں لیکن ایک دن جیتیں گے۔

انہوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (سابق ٹوئٹر) پر ایشیا کپ میں سفر ختم ہونے کے بعد ویڈیو جاری کرتے ہوئے لکھا کہ ’کوئی الفاظ نہیں‘، تاہم انہوں نے ویڈیو میں کہا کہ یہ صرف ہم نہیں ، ہمارا پیار ہے، زندگی ہے، بندہ پاک بھارت فائنل کی امید تو کرسکتا ہے،۔

انہوں نے مزید کہا کہ ’چلیں نہیں ہوسکا کوئی بات نہیں، اگلے ماہ کی 14 تاریخ کو احمدآباد میں ملاقات ہوگی، آج تو ہم ہار گئے ہیں لیکن ایک دن جیتیں گے۔

ٹورنامنٹ میں سفر ختم ہونے کے بعد جہاں ٹیم واپس وطن لوٹ رہی ہے وہیں مومن ثاقب بھی واپسی کے سفر پر ہیں، انہوں نے اسٹیڈیم سے ایئرپورٹ پر پہنچ کر پاکستانی کرکٹ شائقین کے لئے ایک اور ویڈیو جاری کی جس میں انہوں نے ٹیم کی ماضی کی بہترین کارکردگیاں گنوائیں۔

یوٹیوبر کے مطابق جنہوں نے دو روز قبل میچ دیکھنا شروع کیا انہیں یہ ٹیم اناڑی لگ رہی ہوگی، لیکن جو انہیں دل و جان سے جانتا ہے وہ یہ بھی جانتا ہے کہ اسی ٹیم کے چیمپیئنز نے ہمیں چیمپیئن ٹرافی دلوائی، یہ ہی وہ ٹیم ہے جس نے 2021 میں 152/0 سے بھارت کو شکست دی. 

یہ ہی وہ ٹیم ہے جس نے گزشتہ برس ایشیا کپ اور ورلڈ کپ کے فائنل تک رسائی حاصل کی اور یہ ہی وہٹیم ہے جس نے بابر اعظم کی کپتانی میں دنیا کی نمبر ون ٹیم بنکر اُبھری، کوئی بات نہیں ایک کھیل اچھا نہیں کھیلا، گزشتہ میچ میں آخر تک جان ماری، انہوں نے ہمیں بیشتر اوقات فخر کرنے کا موقع دیا آج انہیں سپورٹ کرنے ان کا حوصلہ بڑھانے کا وقت ہے۔



اپنی رائے کا اظہار کریں