بیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں کیلئے انعامی اسکیم کا اعلان

نگراں وزیر خزانہ نے کہا کہ  ترسیلاتِ زر بھیجنے والوں کو پوائنٹس دیے جائیں گے۔
نگراں وزیر خزانہ نے کہا کہ ترسیلاتِ زر بھیجنے والوں کو پوائنٹس دیے جائیں گے۔

حکومت نے بیرونِ ملک سے بینکنگ چینلز سے پیسے بھیجنے والوں کے لیے انعامی اسکیم کا اعلان کردیا۔

 نگراں وزیر خزانہ شمشاد اختر نے کہا کہ انعامی اسکیم کے لیے 20 ارب روپے جاری کیے گئے ہیں، جو باہر سے پیسا بھجوا رہے ہیں یہاں ان کے رشتے دار مفت وصول کریں گے۔

شمشاد اختر نے کہا کہ اوور سیز پاکستانیوں کے لیے سوہنی دھرتی ریمیٹنس اسکیم بنائی ہے، 100 ڈالر سے اوپر ترسیلاتِ زر بھیجنے والے بغیر فیس یہاں وصول کر سکیں گے۔

نگراں وزیر خزانہ نے کہا کہ  ترسیلاتِ زر بھیجنے والوں کو پوائنٹس دیے جائیں گے، جس کے تحت کئی سرکاری اداروں سے خدمات اور اشیا رعایتی نرخ پر لی جا سکیں گی، زیادہ ترسیلاتِ زر بھیجنے والوں کے درمیان قرعہ اندازی کے ذریعے نقد انعامات بھی دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت ایکسچینج کمپنیوں کے لیے بھی مراعات فراہم کرے گی، قانونی ذرائع سے ترسیلاتِ زر بھیجنے پر مارکیٹنگ کے بدلے مراعات دی جائیں گی۔



اپنی رائے کا اظہار کریں