مذہب کا پرچار کرنے کا الزام، بین الاقوامی این جی او کے 18 ارکان گرفتار

افغان طالبان کی گاڑی، فائل فوٹو
افغان طالبان کی گاڑی، فائل فوٹو

افغانستان میں بین الاقوامی این جی او کے 18 ارکان کو اپنے مذہب کا پرچار کرنے کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا، گرفتار ارکان میں امریکی خاتون بھی شامل ہے۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق این جی او کارکنوں کو صوبے غور سے گرفتار کرکے کابل لے جایا گیا ہے۔

بین الاقوامی معاونت مشن (آئی اے ایم) نے افغان صوبے غور میں ارکان کی گرفتاری کی تصدیق کردی ہے۔

آئی اے ایم کا کہنا ہے کہ عملے کے ارکان کو حراست میں لینے کی وجہ سے بھی آگاہ نہیں کیا گیا، عملے کی حفاظت، جلد رہائی یقینی بنانے کیلئے ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں۔

ترجمان صوبائی حکومت کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز این جی او کی کچھ عرصے سے نگرانی کر رہی تھیں۔

ترجمان کے مطابق دستاویزات، آڈیوز سے لوگوں کو دوسرے مذہب میں شمولیت کی دعوت کے شواہد ملے ہیں۔



اپنی رائے کا اظہار کریں