آئندہ چند دنوں میں اہم فیصلے ہوں گے، راجا ریاض

راجا ریاض نے کہا کہ نواز شریف سے ملاقات میں سیاسی امور پر گفتگو ہوگی
راجا ریاض نے کہا کہ نواز شریف سے ملاقات میں سیاسی امور پر گفتگو ہوگی

سابق قائد حزب اختلاف قومی اسمبلی راجا ریاض نے کہا ہے کہ آئندہ چند دنوں میں اہم فیصلے ہوں گے، میں نے عام انتخابات کےلیے 15فروری کی تاریخ دی ہے، الیکشن اس سے ہفتہ پہلے یا بعد میں ہوں گے۔

راجہ ریاض لندن میں سابق وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات کےلیے  پہنچے۔

میڈیا سے گفتگو میں راجا ریاض نے کہا کہ نواز شریف سے ملاقات میں سیاسی امور پر گفتگو ہوگی، آج الیکشن اور سابق وزیراعظم کی وطن واپسی بھی بات چیت کا موضوع ہوگی۔

راجا ریاض نے یہ بھی کہا کہ نواز شریف کا زبردست استقبال ہوگا، ان کا اپنا ووٹ بینک ہے، مسلم لیگ پرانی جماعت ہے، اس کے فالوورز گہرائی تک ہیں۔

اُن کا کہنا تھا کہ ن لیگ کو انتخابات سے بھاگنا ہوتا تو نواز شریف واپس نہ جارہے ہوتے۔

ن لیگ میں شمولیت کے سوال پر سابق اپوزیشن لیڈر نے جواب دیا کہ جو فیصلہ ہوگا بتا کر جاؤں گا۔



اپنی رائے کا اظہار کریں