برطانوی ہوم آفس نے ویزا کی 45 کیٹیگریز کی فیسیں بڑھا دیں

برطانوی ہوم آفس کی عمارت
برطانوی ہوم آفس کی عمارت

برطانیہ کے ہوم آفس نے ویزا کی 45 کیٹیگریز کی فیسیں بڑھا دیں، نئی قیمتوں سے متعلق نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق 6 ماہ کے وزٹ ویزے پر 15 پاؤنڈ فیس بڑھا دی گئی ہے، 2 سال کے وزٹ ویزے پر فیس میں 24 پاؤنڈ کا اضافہ کیا گیا ہے۔

5 سال کے ویزے کی فیس پر 101 اور 10سال کی وزٹ ویزا فیس پر 126 پاؤنڈ کا اضافہ ہوا ہے۔

سیٹلمنٹ ویزا فیس میں 308 اور آئی ایل آر فیس 481 پاؤنڈ بڑھا دی گئی ہے۔

انوویٹر ویزا فیس میں 155 پاؤنڈ، اسٹارٹ اپ ویزا فیس میں 57 پاؤنڈ جبکہ گلوبل ٹیلنٹ ویزا فیس میں 93 پاؤنڈ اضافہ کیا گیا ہے۔

ٹیئر ون میں 93 سے 155پاؤنڈ، ٹیئر ون انویسٹر ویزا فیس میں 246 پاؤنڈ کا اضافہ کیا گیا ہے۔

ہنرمند ویزا فیس میں 94 پاؤنڈ، اسکلڈ ورکرز کی 8 کیٹیگریز میں ویزا فیس پر 37 سے 141 پاؤنڈ کا اضافہ کیا گیا ہے۔ سیزنل ورکر ویزا فیس میں 39 پاؤنڈ جبکہ برطانوی شہریت کی فیس بھی 250 پاؤنڈ بڑھا دی گئی ہے۔

مختلف کیٹگریز کی ویزا فیسوں میں اضافے کا اطلاق 4 اکتوبر سے ہوگا۔



اپنی رائے کا اظہار کریں