ضلعی اسپتال ڈی آئی خان کی پارکنگ میں لاوارث لاش کی ویڈیو وائرل

ڈیرہ اسماعیل خان کے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر (ڈی ایچ کیو) اسپتال کے پارکنگ ایریا میں لاوارث لاش کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔

اسپتال کے پارکنگ ایریا میں پڑی لاوارث لاش سے تعفن اٹھنے لگا اور مکھیاں بھنبھناتی رہیں۔

 اسپتال ڈائریکٹر ڈاکٹر فرخ جمیل کے مطابق تھانا یارک پولیس لاوارث لاش ٹراما سینٹر لائی۔

انتظامیہ کا کہنا ہے کہ پوسٹ مارٹم کے بعد پولیس کو لاش اٹھانے کا کہہ دیا تھا، لاش پھر کوئی لے گیا، کون لے گیا اور کہاں لے گیا کسی کو معلوم نہیں۔



اپنی رائے کا اظہار کریں