کراچی سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں آج بارش کا امکان

فائل فوٹو
فائل فوٹو

راولپنڈی اور اسلام آباد میں بارش کے بعد گرمی کا زور ٹوٹ گیا جبکہ کراچی سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں آج بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج اسلام آباد، خطہ پوٹھوہار مشرقی اور جنوبی پنجاب اور خیبر پختونحوا کے بعض مقامات پر موسلادھار بارش کا امکان ہے۔

کراچی، ٹھٹھہ، بدین،سکھر، دادو، سانگھڑ، تھرپارکر، نگرپارکر، عمرکوٹ، میرپورخاص اور خیرپور میں بھی بارش متوقع ہے۔



اپنی رائے کا اظہار کریں