کراچی، دوران ڈکیتی شہری کی فائرنگ سے 2 ملزمان ہلاک

فائل فوٹو
فائل فوٹو

کراچی کے علاقے برنس روڈ پر لوٹ مار کی واردات کے دوران کار سوار کی فائرنگ سے 2 افراد ہلاک ہوگئے۔

فائرنگ کے واقعے میں ایک ملزم زخمی بھی ہوا جسے پولیس نے گرفتار کرکے سول اسپتال منتقل کیا، جہاں ملزم کا علاج جاری ہے۔

ڈی آئی جی ساؤتھ نے بتایا کہ گشت پر مامور اہلکاروں نے شہری کے ساتھ مل کر ڈاکوؤں سے مقابلہ کیا۔



اپنی رائے کا اظہار کریں