بھارتی نوجوان نے لمبے ترین بالوں کا نیا ریکارڈ بنا لیا

فوٹو بشکریہ گنیز ورلڈ ریکارڈ
فوٹو بشکریہ گنیز ورلڈ ریکارڈ

بھارت کی ریاست اتر پردیش کے نوجوان نے لمبے ترین بالوں کا نیا ریکارڈ بنا لیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق 15سالہ سدکدیپ سنگھ چاہل کے بال کبھی نہیں کٹے اور اس کے بالوں کی لمبائی 4 فٹ 9.5 انچ ہے جس کے بعد اس نے نوجوان کے طور پر سب سے لمبے بال رکھنے کا گنیز ورلڈ ریکارڈ بنا لیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سدکدیپ سنگھ چاہل ہفتے میں 2 بار اپنے بالوں کو دھوتا ہے اور ان کا بہت زیادہ خیال رکھتا ہے۔

گنیز ورلڈ ریکارڈ کے مطابق سدکدیپ سنگھ چاہل عام طور پر اپنے بالوں کو باندھ کر اوپر سے پگڑی پہنتے ہیں جیسا کہ سکھوں کا رواج ہے۔

ان کے خاندان اور ان کے بہت سے دوست سکھ ہیں تاہم ان میں سے کسی کے بھی اتنے لمبے بال نہیں ہیں۔

بھارتی نوجوان نے مستقبل میں اپنے بال مزید بڑھانے کے ارادے کا بھی اظہار کیا ہے۔



اپنی رائے کا اظہار کریں