چوتھی شادی کرنیوالا شخص تیسری بیوی کے آنے پر تقریب چھوڑ کر فرار

گوجرانوالا میں چوتھی شادی کرنے والے شخص کی شادی میں اس کی تیسری بیوی پہنچ گئی، بیوی کے پہنچنے پر شوہر تقریب چھوڑ کر فرار ہو گیا۔

تیسری بیوی نے شوہر رمضان کے خلاف مقدمے کے اندراج کے لیے تھانہ پیپلز کالونی گوجرانوالا میں درخواست دے دی ہے جس کے بعد پولیس نے تحقیقات کا آغاز بھی کر دیا ہے۔

اس حوالے پولیس نے بتایا ہے کہ چوتھی شادی کرنے والے رمضان کی پہلی بیوی فوت ہو چکی ہے اور دوسری بیوی کو اس نے طلاق دے دی تھی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ رمضان نے تیسری شادی کی تھی اور اس کے 4 بچے ہیں، اب وہ چوتھی شادی کرنے جا رہا تھا کہ بیوی کے پہنچنے پر اپنی شادی کی تقریب چھوڑ کر فرار ہو گیا۔



اپنی رائے کا اظہار کریں