پاکستانی فٹبالر صدام حسین نے عمان کا فٹبال کلب جوائن کر لیا

فوٹو بشکریہ ٹوئٹر
فوٹو بشکریہ ٹوئٹر

پاکستان فٹ بال ٹیم کے مڈ فیلڈر صدام حسین کا عمان میں معاہدہ ہو گیا جس کے تحت انہوں نے صلالہ اسپورٹس کلب کو جوائن کر لیا ہے۔

پاکستانی فٹ بالر کا ایس ایس جی سی سے صلالہ کلب ٹرانسفر ہوا ہے، صلالہ اسپورٹس کلب عمان کا ڈویژن ون کلب ہے۔

صدام حسین سیزن 24-2023ء میں صلالہ کلب کی جانب سے ایکشن میں ہوں گے۔

اس حوالے سے صدام حسین کا کہنا ہے کہ میں اپنے نئے کلب کو جوائن کرنے پر پُرجوش اور بہت خوش ہوں، اگلے سیزن میں نئی ٹیم کے لیے کردار ادا کرنے پر فوکسڈ ہوں۔

واضح رہے کہ صدام حسین ماضی میں کرغزستان اور بحرین میں پروفیشنل فٹ بال کھیل چکے ہیں اور انہوں نے پاکستان کی جانب سے 25 انٹرنیشنل میچز بھی کھیلے ہیں۔



اپنی رائے کا اظہار کریں