فائنل میچ سے قبل شائقین کیلئے اسٹیڈیم کھول دیا گیا

پریماداسا اسٹیڈیم-- فائل فوٹو
پریماداسا اسٹیڈیم– فائل فوٹو

ایشیا کپ 2023ء میں سری لنکا اور بھارت کے فائنل میچ کے لیے کولمبو میں تماشائیوں کے لیے پریماداسا اسٹیڈیم کے دروازے کھول دیے گئے۔

ایشیا کپ کے فائنل میچ کے تمام ٹکٹس فروخت ہو چکے ہیں اور اسی وجہ سے اسٹیڈیم کے گیٹس جلدی کھولے گئے ہیں۔

دوسری جانب کولمبو میں بادل چھائے ہوئے ہیں اور تیز ہوا بھی چل رہی ہے جبکہ آج میچ کے دوران بارش کی پیش گوئی کے باعث ریزرو ڈے بھی رکھا گیا ہے۔



اپنی رائے کا اظہار کریں