بھارت کیخلاف سری لنکا کی بیٹنگ جاری

فوٹو بشکریہ سوشل میڈیا
فوٹو بشکریہ سوشل میڈیا

ایشیا کپ کے فائنل میچ میں بھارت کے خلاف سری لنکا کی بیٹنگ جاری ہے۔

سری لنکا کی پہلی وکٹ 1 رن پر گر گئی، ان کے اوپنر بیٹر کوسل پریرا کوئی رن بنائے بغیر پویلین لوٹ گئے۔

بھارت کے جسپریت بمراہ نے ان کو کے ایل راہول کی مدد سے آؤٹ کیا۔

سری لنکا کا ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ 

ایشیا کپ کے فائنل میں سری لنکا نے بھارت کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

بھارت کے کپتان روہت شرما نے کہا ہے کہ ٹاس جیت جاتے تو ہم پہلے بیٹنگ کرتے۔

سری لنکا کے  کپتان داسن شناکا کا کہنا ہے کہ پچ بیٹنگ کے لیے سازگار لگ رہی ہے، شام کے وقت کنڈیشنز تبدیل ہو سکتی ہیں۔ 

ایشیا کپ کا فائنل میچ بوندا باندی کی وجہ سے تھوڑا تاخیر سے شروع ہوا۔



اپنی رائے کا اظہار کریں