نگراں حکمران پی ڈی ایم حکومت کا تسلسل ہیں، سراج الحق

نگراں حکمران پی ڈی ایم حکومت کا تسلسل ہیں، سراج الحق

امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہا ہے کہ نگراں حکمران پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کی گزشتہ حکومت کا تسلسل ہیں۔

تیمرگرہ میں علماء کنونش سے خطاب میں سراج الحق نے کہا کہ موجودہ مہنگائی نے غریب عوام کو زندہ درگور کردیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مہنگائی کے خلاف جماعت اسلامی کی تحریک جاری ہے، ہم اس سلسلے میں کل پشاور میں گورنر ہاؤس پر دھرنا دے رہے ہیں۔



اپنی رائے کا اظہار کریں