آسٹریلیا میں گرمی کی لہر میں ریکارڈ توڑ اضافہ

فائل فوٹو
فائل فوٹو

آسٹریلیا کے شہر سڈنی سمیت جنوبی مشرقی حصے کو گزشتہ دو دن سے گرمی کی لہر کا سامنا ہے جو آج شدت اختیار کر گیا۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق آسٹریلوی محکمہ موسمیات کے مطابق ہیٹ ویو کے باعث آسٹریلیا میں گرمی کے نئے ریکارڈ بننے کا امکان ہے۔ ستمبر کے اوسط درجہ حرارت سے 16 ڈگری سینٹی گریڈ تک بڑھنے کی توقع ہے۔

آسٹریلوی محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ پیر (آج) کو درجہ حرارت 36 ڈگری سینٹی گریڈ تک جاسکتا ہے جبکہ جمعرات تک اس میں 22 ڈگری سینٹی گریڈ تک بدریج کمی آسکتی ہے۔

خبر ایجنسی کے مطابق گزشتہ ویک اینڈ سے شروع ہونے والی گرمی کی لہر ممکنہ طور پر جنوبی آسٹریلیا، وکٹوریہ، نیو ساؤتھ ویلز کی ریاستوں میں بدھ تک جاری رہے گی۔

خبر ایجنسی کے مطابق شدید گرمی کی لہر کے باعث مزید 26 افراد کی حالت غیر ہوگئی جنہیں فوری بنیاد پر اسپتال منتقل کیا گیا جبکہ تقریباً 40 افراد پہلے ہی زیر علاج ہیں۔ ہیٹ ویو سے آسٹریلیا کے کئی علاقوں میں آگ لگنے کے خطرات بھی بڑھ گئے ہیں۔



اپنی رائے کا اظہار کریں