ورلڈ کپ کیلئے پاکستان کے 15 رکنی اسکواڈ کا ابتدائی خاکہ تیار

فائل فوٹو
فائل فوٹو

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ورلڈ کپ 2023 کے لیے پاکستان کے 15 رکنی اسکواڈ کا ابتدائی خاکہ تیار کر لیا گیا۔

ذرائع کے مطابق پاکستان کے 15 ممکنہ کھلاڑیوں میں بابر اعظم ، شاہین شاہ آفریدی، امام الحق، عبداللّٰہ شفیق، فخر زمان شامل ہوں گے۔

ممکنہ اسکواڈ میں محمد رضوان، افتخار احمد اور سعود شکیل بھی شامل ہوں گے۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ سلمان علی آغا، شاداب خان اور محمد نواز بھی ممکنہ اسکواڈ کا حصہ ہوں گے۔

حسن علی اور ابرار احمد کا اسکواڈ میں شمولیت کا قوی امکان ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ فہیم اشرف، محمد حارث، اسامہ میر اور وسیم جونیئر کا اسکواڈ سے باہر ہونے کا امکان ہے۔



اپنی رائے کا اظہار کریں