ایم ڈی کیٹ پیپر لیک ہونا تشویش کی بات ہے، امین الحق

فائل فوٹو۔
فائل فوٹو۔

سابق وفاقی وزیر و رکن رابطہ کمیٹی ایم کیو ایم امین الحق نے کہا ہے کہ ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ پیپر کا لیک ہونا تشویش کی بات ہے۔ 

کراچی سے جاری اپنے بیان میں امین الحق نے کہا کہ امتحانات کے دوران شدید بدانتظامی کی بھی شکایات موصول ہوئیں۔ 

انکا کہنا تھا کہ ایم ڈی کیٹ کے ٹیسٹ پیپر لیک ہونے سے ذہین طالبعلموں کی حوصلہ شکنی ہوئی ہے۔ طلبہ کو انصاف دلانے کے لئے ہر قانونی راستہ اختیار کریں گے۔ 

امین الحق نے کہا کہ ایم ڈی کیٹ کے امتحانات فوری کالعدم قرار دیکر نئی تاریخ کا اعلان کیا جائے۔



اپنی رائے کا اظہار کریں