پرویز الہٰی کو اینٹی کرپشن ہیڈ کوارٹر پہنچا دیا گیا

پرویز الہٰی کو اینٹی کرپشن ہیڈ کوارٹر پہنچا دیا گیا

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے صدر چوہدری پرویز الہٰی کو اینٹی کرپشن ہیڈ کوارٹرز پہنچا دیا گیا۔

اینٹی کرپشن کی ٹیم پرویز الہٰی کو اسلام آباد سے لے کر لاہور ہیڈ کوارٹرز پہنچی ہے، جہاں صدر پی ٹی آئی کے خلاف مقدمہ درج ہے۔

اینٹی کرپشن کے مقدمے میں پرویز الہٰی پر محمد خان بھٹی کو خلاف قانون اپنا پرنسپل سیکریٹری تعینات کرنے کا الزام ہے۔

اینٹی کرپشن حکام جسمانی ریمانڈ کےلیے پرویز الہٰی کو کل ضلع کچہری میں پیش کریں گے۔



اپنی رائے کا اظہار کریں