امریکی ٹیم کا پاکستان کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

فوٹو، اسکرین گریب
فوٹو، اسکرین گریب

اوور 40 گلوبل کرکٹ کپ کا کراچی میں آغاز ہوگیا، پہلے میچ میں امریکی ٹیم نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

نیشنل بینک اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے جارہے میچ میں پاکستان ٹیم کی قیادت مصباح الحق کر رہے ہیں۔

یہ میچ جیو سوپر سے براہ راست نشر کیا جارہا ہے۔

اس ایونٹ میں 40 سال سے زائد عمر کے کھلاڑی ایکشن میں ہوں گے اور اس میں پاکستان سمیت 8 ممالک کی ٹیمیں شرکت کر رہی ہیں۔



اپنی رائے کا اظہار کریں