ورلڈ کپ 2023 کا آفیشل ترانہ کل ریلیز ہوگا

ورلڈ کپ 2023 کا آفیشل ترانہ کل ریلیز ہوگا

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کرکٹ ورلڈکپ 2023 کا آفیشل ترانہ کل ریلیز کیا جائے گا۔ 

ترانہ پاکستانی وقت کے مطابق صبح 11 بجکر 30 منٹ پر ریلیز ہوگا۔

ترانے کا نام ’دل جشن بولے‘ رکھا گیا ہے، ترانے میں بھارتی اداکار رنویر سنگھ جلوہ گر ہوں گے۔

آئی سی سی نے ترانے کو ریلیز کرنے کا اعلان اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر کیا، سوشل میڈیا پر لگائی گئی پوسٹ میں ترانے کا نام اور رنویر سنگھ کو دیکھا جا سکتا ہے۔

خیال رہے کہ ورلڈکپ 2023 بھارت میں کھیلا جائے گا جس کا آغاز دفاعی چیمپئن انگلینڈ اور گزشتہ ایونٹ کی فائنلسٹ نیوزی لینڈ کی ٹیموں کے درمیان میچ سے 5 اکتوبر کو ہوگا۔



اپنی رائے کا اظہار کریں