قرض میں پھنسے ممالک کے لئے لائحہ عمل تیار کرنا ہوگا، نگراں وزیراعظم

فائل فوٹو
فائل فوٹو

نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کا کہنا ہے کہ قرض میں پھنسے ممالک کے لیے لائحہ عمل تیار کرنا ہوگا۔

اقوام متحدہ کے زیر اہتمام پائیدار ترقیاتی اہداف سے متعلق لیڈرز ڈائیلاگ سے خطاب  میں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ پائیدار ترقی اہداف کے حصول کیلئے کمزور ملکوں کو وسائل فراہم کرنے ہوں گے۔

وزیر اعظم نے عالمی ترقیاتی تعاون پر ہونے والے اجلاس میں بھی شرکت  اور گلوبل ڈویلپمنٹ انیشی ایٹو کیلئے پاکستان کے بھرپور تعاون کے عزم کا اعادہ کیا۔

یو این جنرل اسمبلی اجلاس کی سائیڈ لائنز پر وزیراعظم کی ایرانی صدر ابراہیم رئیسی سے ملاقات ہوئی۔

اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ پاک ایران سرحد پر بارڈر مارکیٹ کا افتتاح مثبت پیشرفت ہے۔

وزیراعظم آج امریکی صدر کی جانب سے دنیا بھر سے آئے سربراہانِ مملکت کے اعزاز میں دیے جانے والے عشائیے میں بھی شرکت کریں گے۔



اپنی رائے کا اظہار کریں