انٹر بینک میں ڈالر 294 روپے کا ہو گیا

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

امریکی ڈالر کی قدر میں مسلسل کمی آ رہی ہے، آج بھی انٹر بینک میں ڈالر مزید سستا ہوا ہے۔

انٹر بینک میں ڈالر 90 پیسے سستا ہونے کے بعد 294 روپے کا ہو گیا۔

گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر انٹر بینک میں ڈالر 294 روپے 90 پیسے کا تھا۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا آج بھی مثبت رجحان دیکھنے میں آرہا ہے۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 56 پوائنٹس کے اضافے سے 45 ہزار 967 پر آ گیا۔

گزشتہ روز 100 انڈیکس 45 ہزار 910 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔



اپنی رائے کا اظہار کریں