بیلجئم میں تاریخی مجسمے کو نقصان پہنچانے پر آئرش سیاح گرفتار

فوٹو،اسکرین گریب
فوٹو،اسکرین گریب

بیلجئم کے دارالحکومت برسلز میں تاریخی مجسمے کو نقصان پہنچانے پر آئرلینڈ کے سیاح کو گرفتار کرلیا گیا۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق برسلز میں حال ہی میں مجسمے کی تزئین و آرائش پر بھاری رقم خرچ کر کے اسے دوبارہ نصب کیا گیا تھا، آئرش سیاح کی حرکت سے ایک اندازے کے مطابق مجسمے کو 19 ہزار ڈالرز مالیت کا نقصان ہوا۔

امریکی میڈیا کے مطابق سیاح مبینہ طور پر نشے کی حالت میں تھا اور اس نے شیر کے مجسمے پر چڑھنے کی کوشش تو اس دوران مجسمے کا ایک حصہ ٹوٹ گیا تھا۔

مقامی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ مجسمے کو دوبارہ لگانے کے ایک دن بعد پیش آیا، پولیس نے فوری طور پر سیاح کو قریبی ریسٹورنٹ سے حراست میں لے لیا تھا۔

رپورٹس کے مطابق حکام سیاح کی جانب سے مجسمے کو پہنچنے والے نقصان کا معاوضہ طلب کر رہے ہیں۔



اپنی رائے کا اظہار کریں