کراچی کے شہری گرم اورمرطوب موسم سے کیسے محفوظ رہ سکتے ہیں؟

فائل فوٹو
فائل فوٹو 

طبی ماہرین نے کراچی میں گرم اورمرطوب موسم کے باعث شہریوں کے لیے احتیاط تدابیر اختیار کرنے کی ہدایات جاری کر دیں۔

طبی ماہرین کے مطابق، صبح 11سے شام 5 بجے تک سورج کی شعاعیں براہ راست زمین پر پڑتی ہیں، سورج کی براہ راست شعاؤں سے بچنے کے لیے شہری سر ڈھانپ کر باہر نکلیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ بلڈپریشر اور فالج کے مریض صبح11 سے سہ پہر 4 بجےکے دوران گرم موسم میں باہر نکلنے سےگریز کریں۔

ماہرین نے گرمی سے بچاؤ کے لیے پانی کا زیادہ سے زیادہ استعال کرنے کی ہدایت دی ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ گرم موسم میں غیرمعیاری مشروبات یا باہر کے کھانے سے گریز کیا جائے۔

ماہرین کے مطابق، غیر معیاری مشروبات اور کھانوں سے ہیضہ اور گیسٹرو کی شرح میں اضافہ ہوتا ہے۔



اپنی رائے کا اظہار کریں