نگورنو کاراباخ کے آرمینیائی علیحدگی پسندوں کا جنگ بندی کا اعلان

فوٹو: سوشل میڈیا
فوٹو: سوشل میڈیا

آذربائیجان کے علاقے نگورنو کاراباخ کے آرمینیائی علیحدگی پسندوں نے جنگ بندی کا اعلان کر دیا۔

آرمینیائی علیحدگی پسندوں کا کہنا ہے کہ ان کی جانب سے جنگ بندی دوپہر دو بجے سے شروع ہوگئی اور روسی امن دستوں نے نگورنو کاراباخ میں جنگ بندی کیلئے ثالثی کا کردارادا کیا ہے۔

علیحدگی پسند کل آذربائیجان کے ساتھ انضمام کے مذاکرات بھی کریں گے۔ آذربائیجان کی جانب سے کاراباخ انضمام مذاکرات کل ہونے کی تصدیق کر دی گئی ہے۔

آذربائیجان کی وزارت دفاع نے کاراباخ میں جنگ بندی کی تصدیق کی ہے۔



اپنی رائے کا اظہار کریں