ثمر ہارون بلور کی 1 کروڑ سے زائد مالیت کی انگوٹھی چوری ہوگئی

ثمر ہارون بلور کی 1 کروڑ سے زائد مالیت کی انگوٹھی چوری ہوگئی

سابق وفاقی وزیر مرحوم بشیر بلور کی بہو اور عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کی رہنما ثمر ہارون بلور کی قیمتی انگوٹھی چوری ہوگئی، جس کی مالیت ایک کروڑ روپے سے زائد ہے۔

ثمر ہارون بلور کی مدعیت میں تھانہ کوہسار میں درج مقدمہ میں کہا گیا ہے کہ 4 قیراط ہیرے کی انگوٹھی ان کے مرحوم شوہر ہارون بشیر بلور نے تحفے میں دی تھی۔

انہوں نے کہا کہ وہ انگوٹھی ایک فنکشن پر پہن کر گئی اور گھر آ کر اتار کر رکھی جو بعد میں اپنی جگہ پر موجود نہیں تھی۔

ثمر ہارون بلور کا مزید کہنا ہے کہ گھر میں غیر متعلقہ افراد کا داخلہ نہیں ہے، 5 ملازمین کام کرتے ہیں، ملازمین کو شامل تفتیش کرکے انگوٹھی جس کی مالیت 1 کروڑ روپے سے زائد ہے برآمد کروائی جائے۔



اپنی رائے کا اظہار کریں