حافظ نعیم الرحمان میئر نہیں بن سکے تو اس کا بدلہ شہر کی ترقی سے نہ لیں، گونر سندھ

حافظ نعیم الرحمان میئر نہیں بن سکے تو اس کا بدلہ شہر کی ترقی سے نہ لیں، گونر سندھ

گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے نارتھ ناظم آباد کراچی میں پارک کے افتتاح کے تنازع پر کہا کہ حافظ نعیم الرحمان میئر نہیں بن سکے تو اس کا بدلہ شہر کی ترقی سے نہ لیں۔

کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے گورنر سندھ نے کہا کہ حافظ نعیم الرحمان نے کہا میں نارتھ ناظم آباد کے پارک کا افتتاح نہ کروں کیونکہ یہ پارک رؤف صدیقی کی نہیں بلکہ ٹاؤن کی ملکیت ہے۔

گورنر سندھ نے کہا کہ میں نے حافظ نعیم کو یقین دہانی کروائی تھی کہ رؤف صدیقی سے پارک سرنڈر کروادوں گا، پھر بھی جماعت اسلامی کے کارکنوں نے افتتاحی تقریب میں بدمزگی کی۔



اپنی رائے کا اظہار کریں