’را‘ کے ایجنٹس کینیڈا، برطانیہ اور پاکستان میں 15 سے زائد سکھ رہنماؤں کو قتل کرچکے

 کینیڈا میں ہردیپ سنگھ کا قتل ’را‘ کی بھارت سے باہر پہلی ٹارگٹ کلنگ نہیں ہے، بھارتی خفیہ ایجنسی کے ایجنٹس کینیڈا، برطانیہ اور پاکستان میں 15 سے زائد سکھ رہنماؤں کو قتل کر چکے ہیں۔

خالصتان تحریک کے سربراہ ہردیپ سنگھ کو رواں سال 18جون کو قتل کیا گیا تھا، جون 2023 میں ہی ’را‘ نے اوتار سنگھ کھنڈا کو برطانیہ میں زہر دے کر قتل کیا تھا۔

مئی 2023 میں رشمیت سنگھ کو برطانیہ میں ونوشن بالا کرشنن نے قتل کر دیا تھا، را نے 6 مئی کو لاہور میں خالصتان تحریک کے رہنما پر مجیت سنگھ پنجوار کو قتل کیا۔

جولائی 2022 میں رپودمن سنگھ کو سرے برٹش کولمبیا میں گولی مار کر قتل کیا گیا، 29 مئی 2022 کو سکھ گلوکار سدھو موسے والا کو بھی انتہا پسند ہندو گینگسٹر نے قتل کیا تھا۔

 1984 کے بعد سے بھارت میں ایک لاکھ سے زائد سکھوں کو قتل کیا جاچکا ہے، اجیت ڈوول نےتامل ناڈو میں تقریر کرتے ہوئے بلوچستان کو پاکستان سے علیحدہ کرنے کی دھمکی دی۔

بھارتی بحریہ کا حاضر سروس کمانڈر کلبھوشن جادھو بلوچستان سے پکڑا گیا، کلبھوشن جادھو نےپاکستان میں دہشت گرد کارروائیاں کرنے کا اعتراف کیا تھا۔



اپنی رائے کا اظہار کریں