لندن میں جمعے کو ن لیگی قیادت کی اہم بیٹھک

اہم میٹنگ میں صرف نواز شریف، شہباز شریف اور مریم نواز شرکت کریں گے۔
اہم میٹنگ میں صرف نواز شریف، شہباز شریف اور مریم نواز شرکت کریں گے۔

لندن میں جمعے کو مسلم لیگ ن کی قیادت کی اہم بیٹھک ہوگی، جس کیلئے سابق وزیراعظم شہباز شریف کا ایک دن پاکستان میں قیام کے بعد ہی اچانک لندن واپسی کا پروگرام بن گیا۔

اہم میٹنگ میں صرف نواز شریف، شہباز شریف اور مریم نواز شرکت کریں گے، جس میں نواز شریف کی واپسی کے حتمی پروگرام کے علاوہ الیکشن سے متعلق اہم فیصلے متوقع ہیں۔

ذرائع کے مطابق شہباز شریف، نواز شریف کیلئے اہم پیغام لیکر ایک مرتبہ پھر لندن جائیں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ میٹنگ میں نواز شریف کی 21 اکتوبر کو وطن واپسی سمیت دیگر امور پر بھی اہم مشاورت ہوگی، سابق وزیر اعظم نواز شریف کی وطن واپسی کا پروگرام 21 اکتوبر کو فائنل ہے۔



اپنی رائے کا اظہار کریں