قمر باجوہ، فیض حمید قومی مجرم ہیں، رانا ثناء

فائل فوٹو
فائل فوٹو

مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثناء اللّٰہ کا کہنا ہے کہ جنرل ریٹائرڈ قمر جاوید باجوہ اور لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ فیض حمید قومی مجرم ہیں۔

ایک انٹرویو میں رانا ثناء نے کہا کہ ان دونوں کے خلاف مقدمہ درج ہونا چاہیے۔ 

ان کا کہنا تھا کہ جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف کو انصاف کے کٹہرے میں لایا گیا، ویسے ہی انہیں بھی انصاف کے کٹہرے میں لانا چاہیے۔

رانا ثناء نے مزید کہا کہ نواز شریف نے بالکل درست کہا کہ ان لوگوں سے حساب لینا چاہیے، طریقہ کیا ہونا چاہیے، جب وقت آئے گا تو پارٹی فیصلہ کرے گی۔



اپنی رائے کا اظہار کریں