کراچی، فائرنگ کے واقعات میں ایک جاں بحق، 2 زخمی

فائل فوٹو
فائل فوٹو

کراچی کے علاقے مبینہ ٹاؤن میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق جبکہ دوسرا زخمی ہوگیا، جاں بحق شخص کچھ عرصہ قبل ہی بیرون ملک سے آیا تھا جبکہ فائرنگ کے ایک اور واقعے میں ایک شخص زخمی ہوگیا جس کی حالت تشویشناک ہے۔

ایس ایس پی ایسٹ عرفان بہادر کے مطابق مبینہ ٹاؤن تھانے کے قریب قائم مدرسے کے باہر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے شیر خان نامی شخص جاں بحق ہوگیا۔ 

عینی شاہدین نے پولیس کو بتایا کہ موٹر سائیکل سوار 2 ملزمان پہنچے اور انہوں نے شیر خان پر فائرنگ کردی جس سے وہ موقع پر ہی دم توڑ گیا جبکہ عبدالقدوس نامی شخص زخمی ہوگیا۔ 

ذرائع کے مطابق زخمی شخص مدرسے کا چوکیدار بتایا جاتا ہے، پولیس نے جائے وقوعہ سے 8 خول قبضے میں لے لیے ہیں۔ 

مبینہ ٹاؤن کے ہی علاقے میں فائرنگ کے ایک اور واقعے میں عبدالعزیز نامی شخص شدید زخمی ہوگیا۔ 

ابتدائی معلومات کے مطابق واقعہ اقدام خود کشی ہے، واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہے۔



اپنی رائے کا اظہار کریں