سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، فوجی قافلے پر خودکش حملے میں ملوث 8 دہشتگرد ہلاک

فائل فوٹو
فائل فوٹو

خیبر پختونخوا کے دو اضلاع میں سیکیورٹی فورسز نے کارروائی کرتے ہوئے فوجی قافلے پر خودکش حملے میں ملوث 8 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا۔ 

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق یہ آپریشن خفیہ اطلاع پر کیا گیا، آپریشن کے دوران 5 دہشتگرد اور ان کے سہولت کاروں کو گرفتار بھی کیا گیا۔

آپریشن بنوں کے علاقے جانی خیل اور شمالی وزیرستان کے علاقے دتہ خیل میں کیا گیا۔

آئی ایس پی آر نے کہا کہ جانی خیل میں سیکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں میں فائرنگ کا شدید تبادلہ ہوا۔

دہشتگرد جانی خیل میں فوجی قافلے پر موٹرسائیکل سوار خودکش حملے کے سہولت کار تھے۔ 31 اگست 2023 کو ہوئے خودکش حملے میں 9 فوجی جوان شہید ہوئے تھے۔



اپنی رائے کا اظہار کریں