چین پاکستان کا آزمایا ہوا، سدا بہار اسٹریٹجک دوست ملک ہے، سرفراز بگٹی

 

وزیر داخلہ سرفراز بگٹی چینی ہم منصب کے ساتھ۔ تصویر سوشل میڈیا۔
وزیر داخلہ سرفراز بگٹی چینی ہم منصب کے ساتھ۔ تصویر سوشل میڈیا۔

نگراں وزیر داخلہ سرفراز احمد بگٹی کی چینی ہم منصب وانگ ژاؤ ہانگ سے ملاقات ہوئی ہے، جس میں باہمی ترقی اور سیکیورٹی کے لیے تعاون مزید بڑھانے کے پختہ عزم کا اظہار کیا گیا۔

سرفراز بگٹی نے کہا کہ چین پاکستان کا آزمایا ہوا اور سدا بہار اسٹریٹجک دوست ملک ہے، چینی حکومت اورعوام کی پاکستان کی غیرمشروط حمایت قابلِ تحسین ہے۔

انہوں نے چینی وزیرداخلہ کو پاکستان میں چینی باشندوں کی فول پروف سیکیورٹی کی یقین دہانی بھی کرائی۔

چینی وزیر برائے پبلک سیکیورٹی نے دہشتگردی اور منشیات کی روک تھام کے لیے حکومتِ پاکستان کے عزم اور اقدامات کو سراہا۔

وانگ ژاؤ ہانگ نے چینی شہریوں اور تنصیبات کی سیکیورٹی کے لیے پاکستانی حکومت کے اقدامات کی بھی تعریف کی۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان اور چین مشترکہ تعاون کے ذریعے دشمن عناصر کے مذموم عزائم ناکام بناسکتے ہیں۔



اپنی رائے کا اظہار کریں