پاکستان کے 3 سیلرز نے اپنی کلاس کی پہلی ریس مس کردی

ایشین گیمز سیلنگ: پاکستان کے 3 سیلرز نے اپنی کلاس کی پہلی ریس مس کردی

ایشین گیمز سیلنگ میں پاکستان کے تین سیلرز نے اپنی کلاس کی پہلی ریس مس کردی، رافیل جاوید، زویا علی اور مذمل حسن پہلی ریس کیلئے کمپیٹیشن ایریا نہیں پہنچ سکے۔

سیکریٹری سیلنگ فیڈریشن  اکرم طارق کا کہنا ہے کہ مقابلے کا شیڈول تبدیل ہوا تھا جس سے پاکستانی دستہ آگاہ نہیں تھا، رابطے کے فقدان پر کسی کو الزام نہیں دیں گے۔

چین کے شہر ہانگژو میں جاری ایشین گیمز سیلنگ میں رافیل جاوید آئی ایل سی اے کلاس فور کی پہلی ریس مس کرنے کے بعد دوسری میں 12 ویں نمبر پر رہے۔

زویا علی کو آئی ایل سی اے گرلز کی دوسری ریس میں پنالٹی پڑ گئی جبکہ مزمل حسن آئی ایل سی اے 7 کی دوسری ریس میں 10 ویں نمبر پر رہے۔



اپنی رائے کا اظہار کریں