گوتم گمبھیر کی شاہ رخ خان سے ملاقات

فوٹو بشکریہ ٹوئٹر
فوٹو بشکریہ ٹوئٹر

سابق بھارتی کرکٹر گوتم گمبھیر نے بالی ووڈ سُپر اسٹار شاہ رخ خان سے ملاقات کی ہے۔

اس ملاقات کی تصویر سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر شیئر کرتے ہوئے گوتم گمبھیر نے لکھا کہ شاہ رخ خان نہ صرف بالی ووڈ کے بادشاہ ہیں بلکہ دلوں کے بھی بادشاہ ہیں۔

گوتم گمبھیر نے لکھا کہ شاہ رخ خان ہمیشہ ملنے پر عزت اور پیار دیتے ہیں، ان سے سیکھنے کو بہت کچھ ملتا ہے۔

سابق بھارتی کرکٹر نے شاہ رخ خان کو بہترین شخصیت بھی قرار دیا۔

واضح رہے کہ انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل)  میں شاہ رخ خان کی ٹیم میں گوتم گمبھیر بطور کھلاڑی کھیل چکے ہیں۔



اپنی رائے کا اظہار کریں