روس کیلئے جاسوسی کا الزام، 5 افراد پر فردِ جرم عائد ہو گی

برطانیہ میں روس کے لیے جاسوسی کے الزام میں گرفتار افراد—تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا
برطانیہ میں روس کے لیے جاسوسی کے الزام میں گرفتار افراد—تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا

برطانیہ میں روس کے لیے جاسوسی کے الزام میں 5 افراد پر فردِ جرم عائد کی جائے گی، ملزمان آئندہ منگل کو ویسٹ منسٹر مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش ہوں گے۔

برطانوی میڈیا کے مطابق 5 بلغاریائی شہریوں اورلن روسیو، بیزیر دزامبازوو، کیٹرین ایوانوا، ایوان اسٹویانوو اور وانیا گیبیرووا پر اگست 2020ء سے فروری 2023ء کے درمیان معلومات اکٹھی کرنے کی سازش کا الزام ہے، یہ الزامات میٹرو پولیٹن پولیس کی تحقیقات کے بعد سامنے آئے ہیں۔

برطانوی میڈیا نے بتایا ہے کہ ملزمان پر الزام ہے کہ وہ روسی سیکیورٹی سروسز کے لیے ایک آپریشنل جاسوسی سیل میں کام کرتے تھے۔

برطانوی میڈیا کا مزید کہنا ہے کہ ملزمان پر برطانیہ اور یورپ میں سرگرم کارروائیوں میں کام کرنے، روسی ریاست کے لیے معلومات جمع کرنے اور منتقل کرنے کا الزام ہے۔

برطانوی میڈیا نے یہ بھی بتایا ہے کہ 45 سالہ مسٹر روسیف پر الزام ہے کہ وہ برطانیہ سے آپریشن چلاتے تھے، یہ لوگوں سے رابطے کے طور پر کام کرتے تھے جنہیں انٹیلی جنس معلومات حاصل تھیں۔



اپنی رائے کا اظہار کریں