انٹر بینک میں ڈالر آج مزید سستا

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

وفاقی حکومت کے اقدامات کی وجہ سے امریکی ڈالر کی قدر مسلسل نیچے کی جانب آ رہی ہے۔

آج کاروبار کے آغاز میں ہی انٹر بینک میں ڈالر مزید سستا ہوا ہے۔

انٹر بینک میں ڈالر 98 پیسے سستا ہونے کے بعد 291 روپے 80 پیسے کا ہو گیا۔

گزشتہ روز انٹر بینک میں ڈالر 292 روپے 78 پیسے پر بند ہوا تھا۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا آج ملا جلا رجحان دکھائی دے رہا ہے۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 56 پوائنٹس کے اضافے سے 46 ہزار 259 پر آ گیا۔

گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس 46 ہزار 202 پوائنٹس پر تھا۔



اپنی رائے کا اظہار کریں