چین نے 3 بھارتی خواتین ایتھلیٹس کو ایشین گیمز میں شرکت سے روک دیا

فائل فوٹو
فائل فوٹو

چین نے 3 بھارتی خواتین ایتھلیٹس کو ایشین گیمز میں شرکت سے روک دیا۔

بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق، ایشین گیمز میں شرکت سے روکی گئی بھارتی ایتھلیٹس کا تعلق بھارت کے اس علاقے سے ہے جس کا چین دعویدار ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بھارت کا باقی اسکواڈ کوچنگ اسٹاف کے ہمراہ 2 روز قبل چین چلا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق، اس حوالے سے بھارتی اولمپک ایسوسی ایشن اور بھارتی وزارت خارجہ نے فوری کوئی ردعمل نہیں دیا۔



اپنی رائے کا اظہار کریں