اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا مثبت دن، 219 پوائنٹس کا اضافہ

اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا مثبت دن، 219 پوائنٹس کا اضافہ

پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں آج کاروبار کا مثبت دن رہا۔

پی ایس ایکس بینچ مارک 100 انڈیکس میں 219 پوائنٹس کا اضافہ ہوا، جس کے نتیجے میں انڈیکش 46 ہزار 421 پر پہنچ گیا۔

اسٹاک مارکیٹ میں آج 17 کروڑ 28 لاکھ شیئرز کے سودے ہوئے، یوں شیئر بازار کے کاروبار کی مالیت 6 ارب 26 کروڑ روپے رہی۔

پی ایس ایکس کی مارکیٹ کیپٹلائزیشن 33 ارب روپے کے اضافے کے بعد 6 ہزار 873 ارب رہی۔



اپنی رائے کا اظہار کریں