نیپرا کا بجلی 3 روپے 28 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کا فیصلہ

نیپرا کا بجلی 3 روپے 28 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کا فیصلہ

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے بجلی مہنگی کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی 3 روپے 28 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، نیپرا نے سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ سے متعلق اپنا فیصلہ وفاقی حکومت کو بھجوا دیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت کی منظوری کے بعد اضافے کا اطلاق ہوجائے گا۔

نیپرا کا کہنا ہے کہ بجلی کی قیمت میں اضافے سے ڈسکوز کے صارفین پر 159 ارب روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا، اضافہ مالی سال 23-2022 کی چوتھی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا۔

بجلی صارفین کو 6 ماہ میں اضافی ادائیگیاں کرنا ہوں گی، بجلی صارفین اکتوبر 2023 تا مارچ 2024 تک ادائیگیاں کریں گے، صارفین کو ہر ماہ 3روپے 28 پیسے فی یونٹ کے حساب سے ادائیگی کرنا ہوں گی، اضافے کا اطلاق کے الیکٹرک صارفین پر بھی ہوگا۔



اپنی رائے کا اظہار کریں