تیز رفتار ٹرک کے نیچے سوتے شخص کی ویڈیو وائرل

کہتے ہیں نیند سولی پر بھی آجاتی ہے، یہ محاورہ سننے میں حقیقت سے  دور لگتا ہے لیکن اب یہ حقیقی زندگی میں بھی سامنے آگیا۔ 

سوشل میڈیا پر ایک ایسے شخص کی ویڈیو وائرل ہورہی ہے جو کوئی اسٹنٹ نہیں کر رہا بلکہ وہ ایسی جگہ سو رہا ہے جہاں سے گرنے کے بعد اس کی موت بھی واقع ہوسکتی ہے۔

اس ویڈیو کو ٹرک کے برابر سے گزرنے والے ایک موٹرسائیکل سوار نے بنایا، جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ٹرک تیز رفتاری کے ساتھ رواں دواں ہے جبکہ ٹرک کے نچلے حصے میں سامان رکھنے کی جگہ پر یہ شخص سو رہا ہے۔ 

واضح رہے کہ اس خطے میں ٹرک کے ساتھ چلنے والے ڈرائیورز اور کلینرز کو اگر ٹریفک جام، دھند یا کسی اور عذر کے باعث سڑک کنارے ٹرک کو پارک کرنا پڑے تو وہ ٹرک کے نیچے ہی سونے کو ترجیح دیتے ہیں۔ 

تاہم سوشل میڈیا پر دکھائی دینے والی منفرد ویڈیو میں اس شخص کو چلتے ٹرک کے نیچے سوتے دیکھا جاسکتا ہے، جو اپنی جان کی پرواہ کیے بغیر نیند کے مزے لے رہا ہے۔ 

واضح رہے کہ ویڈیو سے متعلق یہ نہیں بتایا گیا کہ یہ کس ملک کی ہے، تاہم سوشل میڈیا پر پوسٹ کی زبان ترک تھی۔ 



اپنی رائے کا اظہار کریں