غربت بڑھ رہی ہے، جلد راشن سسٹم لانا پڑے گا، شبر زیدی

شبر زیدی نے کہا کہ ساڑھے 9 کروڑ افراد کو آپ بھوکا نہیں مار سکتے۔ فوٹو: فائل
شبر زیدی نے کہا کہ ساڑھے 9 کروڑ افراد کو آپ بھوکا نہیں مار سکتے۔ فوٹو: فائل

سابق چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) شبر زیدی کا کہنا ہے کہ غربت بڑھ رہی ہے، ہمیں جلد راشن سسٹم لانا پڑے گا۔

جیو نیوز کے پروگرام ’نیا پاکستان‘ میں گفتگو کرتے ہوئے شبر زیدی نے کہا کہ  آٹا، چنے کی دال، چاول، گھی، چائے کی پتی اور چینی پر راشن سسٹم کرنا پڑے گا۔

شبر زیدی نے کہا کہ ساڑھے 9 کروڑ افراد کو آپ بھوکا نہیں مار سکتے، پاکستان میں 40 فیصد لوگ غربت کی لکیر سے نیچے ہیں۔

سابق چیئرمین ایف بی آر نے یہ بھی کہا کہ سندھ میں زرعی انکم ٹیکس کا محکمہ ہے ہی نہیں، شہباز شریف سے پوچھا جائے کہ پنجاب میں زرعی انکم ٹیکس کتنا جمع ہوتا ہے؟

انہوں نے کہا کہ سوچنا ہوگا کہ ملک کا بنیادی مسئلہ معاشرتی ہے یا معاشی، کرنسی میکنزم میں قوم میں لگی جُوے کی لت کو ختم کرنا ہوگا، ملک کے 50 فیصد مسئلے انتظامی ایکشن سے حل ہو سکتے ہیں۔



اپنی رائے کا اظہار کریں