اسپورٹس مین اسپرٹ کا بھرپور مظاہرہ، سوڈھی نے حسن کو گلے لگالیا

کولاج فوٹو اسکرین شاٹس: یوٹیوب
کولاج فوٹو اسکرین شاٹس: یوٹیوب

بنگلادیش اور نیوزی لینڈ کے درمیان میچ میں اسپورٹس مین اسپرٹ کا بھرپور مظاہرہ کیا گیا۔ 

نیوزی لینڈ کی بیٹنگ جاری تھی کہ اننگز کے اختتامی لمحات میں بنگلادیش کے بولر حسن محمود نے نان اسٹرائیکر پر موجود اش سوڈھی کو منکڈ آؤٹ کرکے امپائر سے اپیل کردی۔ 

آؤٹ کا فیصلہ تھرڈ امپائر کی جانب گیا تو ریپلے کے مطابق وکٹوں پر گیند مارے جانے کے وقت اش سوڈھی کیریز سے باہر تھے لہٰذا تھرڈ امپائر نے انہیں آؤٹ قرار دیا۔ 

اس موقع پر بنگلادیشی کپتان لٹن داس نے اسپرٹ آؤٹ کرکٹ کا بھرپور مظاہرہ کرتے ہوئے پویلین کی جانب جاتے سوڈھی کو واپس بلا لیا۔

اش سوڈھی نے بھی بنگلادیشی کپتان اور بولر کی جانب سے انہیں واپس بلائے جانے پر گرم جوشی کے ساتھ بنگلادیشی بولر حسن محمود کو اسپورٹس مین اسپرٹ پر گلے لگالیا۔



اپنی رائے کا اظہار کریں