معیشت کی بہتری کیلئے اداروں میں احتساب اہم ہے: نگراں وزیرِ خزانہ

نگراں وزیرِ خزانہ شمشاد اختر— فائل فوٹو
نگراں وزیرِ خزانہ شمشاد اختر— فائل فوٹو

نگراں وزیرِ خزانہ شمشاد اختر کا کہنا ہے کہ معیشت کی بہتری کے لیے ریاستی ملکیتی اداروں میں احتساب اور گورننس اہم ہیں۔

 پاکستان بزنس کونسل کے ممبران نے نگراں وزیرِ خزانہ شمشاد اختر سے ملاقات کی ہے۔

اس موقع پر پاکستان بزنس کونسل کے ارکان کا کہنا تھا کہ شرحِ تبادلہ درست کرنا اور آئی ایم ایف کی مدد جاری رہنا قابلِ ستائش ہے۔

پاکستان بزنس کونسل کا  یہ بھی کہنا ہے کہ نگراں حکومت کی طرف سے اسمگلنگ کے خاتمے کی کوشش قابلِ تعریف ہے۔

نگراں وزیرِ خزانہ شمشاد اختر نے کہا ہے کہ حکومت ٹیکس کی بنیاد وسیع کرنے کے وعدے پر قائم ہے۔

اُنہوں نے مزید کہا کہ معیشت کی بہتری کے لیے نگراں حکومت توانائی کے مسائل حل کرنے کے وعدے پر بھی قائم ہے۔ 

نگراں وزیرِ خزانہ نے یہ بھی کہا ہے کہ معیشت کی بہتری کے لیے ریاستی ملکیتی اداروں میں احتساب اور گورننس اہم ہیں، اس لیے احتساب اور گورننس کی بہتری سے خوش حالی یقینی بنائی جائے گی۔



اپنی رائے کا اظہار کریں